منڈیا 16 نومبر (ایس او نیوز) سیل فون پر قابل اعتراض تصاویر دیکھنے کے الزامات کا سامنا کررہے ریاستی وزیر ابتدائی و ثانوی تعلیم تنویر سیٹھ کو برخاست کرنے کے بڑھتے مطالبات کے بعد اُن کے بعض حامیوں نے آج ڈپٹی کمشنر کے دفتر کے باہر علامتی احتجاج کیا۔اُن کے مطابق رائچور میں حال ہی میں ٹیپوسلطان کی جینتی تقاریب کے دوران سیٹھ نے اپنے سل فون پر خواتین کی فحش ویڈیوز یا قابل اعتراض تصاویر کا مشاہدہ نہیں کیا تھا۔وہ واٹس اپ کے پیامات دیکھ رہے تھے لیکن بی جے پی اور دیگر گروپس اقلیتی طبقہ کے ایک وزیر کے خلاف احتجاج کے ذریعہ سیاسی فائدہ حاصل کرنے کی کوشش کررہے ہیں، تاکہ اُن کے استعفیٰ کا مطالبہ کیا جاسکے ۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر بی آر پورنیما کے ذریعہ ریاستی حکومت کو داخل کردہ میمورنڈم میں ان حامیوں نے وزیراعلیٰ سدارامیا سے خواہش کی کہ کابینہ سے سیٹھ کو برخاست نہ کیا جائے ۔